ایرانی بحریہ کی 13کشتیاں امریکی آبدوز کے قریب آگئیں،انتباہی گولے فائر
امریکی جنگی بحری بیڑے نے ایرانی جنگی کشتیوں پر وارننگ گولے فائر کئے
واشنگٹن(دنیا نیوز ) پینٹا گون کے مطابق پاسداران انقلاب کی 13 کشتیاں امریکی آبدوز کے قریب آئیں ،اس پرامریکی جنگی بحری جہاز نے تیس انتباہی گولے فائر کئے ، دو ہفتوں میں دوسری بار آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی جنگی کشتیاں آمنے سامنے آئی ہیں۔