نیوزی لینڈ:سپرمارکیٹ میں چاقو بردار کا حملہ،5افرادزخمی

نیوزی لینڈ:سپرمارکیٹ میں  چاقو بردار کا حملہ،5افرادزخمی

نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کی سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے پانچ افراد کو زخمی کر دیا

ولنگٹن(اے پی) سپرمارکیٹ میں موجود چند افراد نے حملہ آور پر قابو پانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ان میں تین کی حالت تشویشناک ہے ۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آر ڈرن نے واقعہ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حملے کا محرک معلوم نہیں ہو سکا، پولیس کو داخلی دہشت گردی کے تاحال کوئی ثبوت نہیں ملے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں