سعودیہ سے قریبی تعلقات چاہتے ہیں، جواد ظریف
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ میرا ملک سعودی عرب سے قریبی تعلقات چاہتا ہے
دمشق ( دنیامانیٹرنگ) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہاں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے مثبت نتائج نکلیں گے ، ان کی بدولت یمن سمیت پورے خطے میں استحکام بڑھے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل تہران میں ایرانی وزارت خارجہ یہ تصدیق کرچکی ہے کہ حال ہی میں عراق کی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے مابین بغداد میں بات چیت ہوچکی ہے ،جواد ظریف نے کہا کہ شام اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی بھی کم ہو سکتی ہے ۔