مقبوضہ کشمیر،3نوجوانوں کی شہادت پر مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر،3نوجوانوں کی شہادت پر مظاہرہ

الیاس ، عبید شفیع ، عاقب لون کی لاشیں ورثا کے حوالے نہ کی گئیں

سرینگر(نیوز ایجنسیاں)جنوبی کشمیر میں تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، سری نگر کے علاقے ویلو میں بڑی تعداد مین شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا، بعد ازاں شہید نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ،شہید ہونے والے الیاس احمد ڈار، عبید شفیع اور عاقب احمد لون کی لاشیں ورثا کے حوالے نہ کی گئیں، فوجی حکام نے شمالی کشمیر میں نامعلوم مقام پر تدفین کردی،دریں اثنا بارہمولہ قصبے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی،جس کی شناخت محمد عباس میر کے طور پر ہوئی ہے ،علاوہ ازیں سرینگر میں دریا ئے جہلم میں کودنے والی ایک کمسن لڑکی کی لاش چھ دن بعد برآمد کرلی گئی ہے ، ادھر بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالہ پورہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں