ٹرمپ سے اختلاف پر لز چینی ایوان میں پارٹی قیادت سے معزول

ٹرمپ سے اختلاف پر لز چینی ایوان میں پارٹی قیادت سے معزول

ری پبلیکن نے سابق صدر ٹرمپ کی شدید مخالفت پر ایوان نمائندگان میں پارٹی کی قائد لز چینی کو معزول کردیا ہے

واشنگٹن ( دنیا ڈیسک) امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوان نمائندگان کے ارکان نے کثرت رائے سے یہ فیصلہ کیا، وہ ری پبلیکن پارٹی کے ان 10 منتخب ارکان میں شامل ہیں جنہوں نے ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کی تھی، رائے شماری سے قبل ارکان سے خطاب کرتے ہوئے لز چینی نے کہا کہ میں اصولوں کی جنگ لڑرہی ہوں،ٹرمپ نہ صرف ری پبلیکن پارٹی بلکہ جمہوریت اور ملک کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں،میں پوری کوشش کروں گی کہ ٹرمپ دوبارہ کبھی امریکا کے صدر نہ بن سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں