امریکی ایئرپورٹ پر بھارتی شہری کے سوٹ کیس سے گوبر کے 2 اوپلے برآمد
امریکی ایئرپورٹ پر بھارتی شہری کے سوٹ کیس سے گائے کے گوبر کے 2 اوپلے برآمد ہوئے
واشنگٹن (دنیا مانیٹرنگ ) امریکی کسٹم حکام نے ممنوعہ سامان کی فہرست میں شامل ہونے کے باعث ایک بھارتی کے سوٹ کیس سے ملنے والے گائے کے 2 اوپلے تلف کر دیئے ۔ امریکی محکمہ زراعت کی منہ کھر کی بیماری کے باعث اوپلوں کو ممنوعہ اشیا کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے کہ یہ بیماری تیزی سے پھیلتی ہے ۔ کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے ڈائریکٹر فیلڈ آپریشنز کیتھ فلیمنگ نے پریس ریلیز میں کہا کہ سنگین معاشی نقصانات کی وجہ سے منہ کھر کی بیماری مویشی مالکان کیلئے ہمیشہ ایک خطرہ رہی ہے ، اس لئے زرعی مشن نے اس خطرہ پر ہمیشہ فوکس کیا ہے ۔