عالمی عدالت کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے تشدد پر تشویش

عالمی عدالت کی مقبوضہ مغربی  کنارے میں بڑھتے تشدد پر تشویش

عالمی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کی بڑھتی سرگرمیوں پر تشویش کااظہار کر دیا

دی ہیگ (رائٹرز) عالمی عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل فٹاؤ بنسوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کے ارد گرد تشدد کی بڑھتی سرگرمیاں اور ممکنہ جنگی جرائم باعث تشویش ہیں، جن کے ارتکاب میں اسرائیلی فوج کے علاوہ حماس بھی ملوث ہو سکتی ہے ۔ پراسیکیوشن آفس اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے صورتحال کی مانیٹرنگ کرتا رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں