کینیڈا:پاکستانی خاندان کی یاد میں بڑا اجتماع،وزیراعظم شریک

کینیڈا:پاکستانی خاندان کی یاد میں بڑا اجتماع،وزیراعظم شریک

واقعہ کے مقام پر پھول رکھے گئے ، اسلاموفوبیا ، نسلی تعصب حقیقت ہے :وزیراعظم دائیں بازو کے ان انتہاپسندوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالیں گے :ٹروڈو

اونٹاریو(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں قتل کیے جانے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں ہزاروں افراد کا اجتماع ہوا جس میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، میئر اونٹاریو اور اپوزیشن لیڈروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ واقعہ کے مقام پر پھول رکھ کر اظہار یکجہتی کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب ایک حقیقت ہے ۔ خطرات کا شکار کمیونٹیز کا تحفظ کیا جائے گا اور منافرت کا مقابلہ کریں گے ، دائیں بازو کے انتہا پسندگروہوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالاجائے گا، ہم مل کرایکشن لیں گے اور اکٹھے آگے بڑھنے کا راستہ نکالیں گے ۔ تین نسلوں کے قتل کے غم کوکم کرنے کیلئے الفاظ نہیں، ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ جس سے تکلیف اورکمیونٹی کے غم وغصے کوکم کرسکیں، اس واقعے نے معصوم بچے کے مستقبل کو چھینا۔تمام کینیڈینز آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم کمیونٹی نے اس شہرکو مضبوط کیا، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہمارے درمیان یہ معاہدہ تھاکہ بطورکینیڈین ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں