امریکی صدرجی سیون کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

 امریکی صدرجی سیون کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

امریکی صدر جو بائیڈن جی سیون سمٹ میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

واشنگٹن(رائٹرز)وہ رات گئے رائل ایئر فورس کی بیس مالڈنہال پہنچے جہاں برطانوی وامریکی فوجیوں نے ان کا استقبال کیا۔وہ بیس پر امریکی فوجیوں سے بھی خطاب کرینگے ۔صدر بائیڈن انگلینڈ کے ساحلی گائوں سٹیوز میں رکیں گے جہاں وہ جی سیون سمٹ میں شرکت کریں گے ،وہ آج برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ،صدربائیڈن اور ان کی اہلیہ جل ملکہ برطانیہ سے ملاقات کیلئے ونڈسر محل کا بھی دورہ کریں گے ۔اس کے بعد برسلز پہنچیں گے جہاں وہ نیٹو کے اجلاس میں شرکت کرینگے ،نیٹو میں وہ متعدد یورپی رہنمائوں سے بھی ملیں گے ،بعدازاں بائیڈن جنیوا پہنچیں گے جہاں وہ جنیوا کے نواح میں واقع18ویں صدی کے محل نما ہوٹل لا گارنیج میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کرینگے ۔ سوئس حکام نے اس ہوٹل کے اطراف میں واقع جنگل میں فوج تعینات کردی ہے جبکہ راستے بھی بند کردیئے ۔ اس سے قبل صدر پہلے 8روزہ غیرملکی دورے پر واشنگٹن سے روانہ ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں