جنوبی افریقہ کی خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیکرنیا عالمی ریکارڈ بنادیا

 جنوبی افریقہ کی خاتون نے 10  بچوں کو جنم دیکرنیا عالمی ریکارڈ بنادیا

جنوبی افریقی شہر پریٹوریا میں ایک خاتون نے بیک وقت دس بچوں کو جنم دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جوہانسبرگ (دنیا مانیٹرنگ) بی بی سی کے مطابق قبل ازیں بیک وقت سب سے زیادہ 9 بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ مالی کی خاتون کے پاس تھا۔ خاتون کے شوہر کے مطابق بچوں میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں، سی ٹی سکین رپورٹس میں صرف آٹھ بچے دکھائی دیئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق 37 سالہ خاتون نے قبل ازیں بھی جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا، دونوں کی عمر اس وقت چھ سال ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں