بی جے پی حکام کیخلاف آواز اٹھانے پر خاتون فلم ساز پر بغاوت کا مقدمہ

بی جے پی حکام کیخلاف آواز اٹھانے  پر خاتون فلم ساز پر بغاوت کا مقدمہ

بھارت میں بی جے پی حکام کے خلاف آواز اٹھانے پر خاتون فلم ساز کو غداری کے مقدمے کا سامنا ہے

ممبئی (این این آئی) فلم میکر عائشہ سلطانہ نے ٹی وی شو میں بی جے پی سرکار کی پالیسیوں کو ‘بائیو ویپن’ قرار دیا۔عائشہ سلطانہ نے کہا کہ مودی سرکار کے اقدامات لکشوادیپ میں کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بنے ۔ بی جے پی وزیر نے خاتون پرکورونا سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام لگادیا۔لکشوادیپ پولیس نے عائشہ کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں