سعودی عرب، مزدوروں کے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

سعودی عرب، مزدوروں کے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کھلے مقامات پر دھوپ میں مزدوروں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی

جدہ(اے پی پی ) پابندی کا اطلاق 15جون سے ہوگا ۔سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے مطابق مزدوروں کی صحت و سلامتی کی خاطر دوپہر 12سے سہ پہر تین بجے تک کھلے مقامات پر ان سے ڈیوٹی لینے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام نجی اداروں کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے مزدوروں کو محفوظ ماحول فراہم کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں