دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا انتقال 38بیویاں،89 بچے شامل

دنیا کے سب سے بڑے  خاندان کے سربراہ کا انتقال 38بیویاں،89 بچے شامل

دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا انتقال ہو گیا، خاندان میں 38بیویاں،89بچے اوردرجنوں پوتے پوتیاں شامل ہیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست میزورام میں رہائش پذیرزیونا چنادنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ تھے ،وہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض تھے ۔76 سالہ زیونا چنا کے انتقال پر میزورام کے وزیر اعلیٰ نے افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ کے مطابق اس خاندان کی وجہ سے میزورام اور ان کا گاؤں بکٹانگ تلنگنوام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا۔زیونا چنا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی تمام بیویاں شادی کی پیشکش خود لے کر ان کے پاس آئی تھیں جس کی وجہ سے وہ انکار نہ کرسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شادیاں کرتا گیا اور خاندان بڑھتا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں