حکومت مخالف سازش پراردنی شاہی عدالت کے سابق سربراہ کا اگلے ہفتے ٹرائل
اردن کی فوجی عدالت ،بادشاہت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں شاہی عدالت کے سابق چیف باسم عوض اور شریف حسن زید حسین کے خلاف ،اگلے ہفتے مقدمے کی کارروائی کا آغاز کرے گی
عمان(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب نیوز کے مطابق استغاثہ نے گزشتہ ہفتے ملزموں پر مقدمہ چلانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔شاہی عدالت کے سابق سربراہ کو اپریل کے اوائل میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے غیر ملکیوں کے ساتھ ساز باز کرنے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔