ترک صدر طیب اردوان کا آرمینیا سے آزاد کرائے علاقے نگورنو کاراباخ کا دورہ

 ترک صدر طیب اردوان کا  آرمینیا سے آزاد کرائے  علاقے نگورنو کاراباخ کا دورہ

ترک صدر طیب اردوان آذربائیجان پہنچ گئے جہاں انہوں نے آزاد کرائے گئے نگورنو کاراباخ کے شہر شوشا سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا

باکو (اے ایف پی)ترک صدر طیب اردوان آذربائیجان پہنچ گئے جہاں انہوں نے آزاد کرائے گئے نگورنو کاراباخ کے شہر شوشا سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ان کے ہمراہ تھے ۔ ترک نیوز ایجنسی کے مطابق شوشا پہنچنے پر آذربائیجان کی فوج کے ایک چاق وچوبند دستے نے صدر طیب اردوان کو گارڈ آف پیش کیا۔دونوں ممالک میں ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ،جسے شوشا معاہدے کا نام دیاگیاہے ۔پریس کانفرنس میں صدر اردوان نے کہاکہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا،44 روز کی جنگ کے بعد کاراباخ اپنے حقیقی وطن سے جا ملا جس پر میں ایک بار پھر آذری عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں