بھارتی وزیر خارجہ کا6روز میں دوحہ کا دوسرا دورہ،زلمے خلیل قطری وزرا سے ملاقاتیں

 بھارتی وزیر خارجہ کا6روز میں  دوحہ کا دوسرا دورہ،زلمے خلیل  قطری وزرا سے ملاقاتیں

بھارت طالبان سے رابطوں کیلئے پرتولنے لگا، بھارتی وزیر خارجہ 6روز میں دوسری بار دوحہ پہنچ گئے

دوحہ(دنیا مانیٹرنگ)دوحہ طالبان کی سیاسی قیادت کا مرکزہے جہاں وہ مذاکرات کیلئے موجود ہیں۔منگل کی شام جے شنکر کینیا سے واپسی پر دوحہ پہنچے جہاں انہوں نے ایئر پورٹ پر اردن اور فلسطین کے ہم منصبوں سے مختصر ملاقات کی ،بعدازاں انہوں نے قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی اور وزیر دفاع خالد سے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بھارتی وزیر خارجہ نے زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 9جون کو بھی بھارتی وزیر خارجہ کویت سے واپسی پر دوحہ پہنچے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں