فرانس مصر میں 8ارب یورو کی سرمایہ کاری کرے گا

فرانس مصر میں 8ارب یورو  کی سرمایہ کاری کرے گا

فرانس اور مصر نے آٹھ ارب یورو کے ایک سرمایہ کاری پروگرام کو حتمی شکل دے دی

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس اور مصر نے آٹھ ارب یورو کے ایک سرمایہ کاری پروگرام کو حتمی شکل دے دی ۔ اس تین نکاتی پروگرام کے تحت فرانس ٹرانسپورٹیشن اور توانائی کے متبادل ذرائع کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرے گا۔ اس فنڈنگ کی پہلی قسط آٹھ سو ملین یورو سے قاہرہ میٹرو سسٹم کے لیے نئی بوگیاں خریدی جائیں گی۔ یہ رقم آئندہ چار برسوں میں مصر کو دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں