بھارتی افسروں پراظہار عدم اعتماد:گاندر بل کے رہائشی پر مقدمہ

بھارتی افسروں پراظہار عدم  اعتماد:گاندر بل کے رہائشی پر مقدمہ

غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرتسلط جموں وکشمیر میں ایک شخص کوصرف اس وجہ سے دشمنی کو فروغ دینے کا الزام لگاکر جیل میں ڈال دیاگیا ہے

سرینگر(اے پی پی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرتسلط جموں وکشمیر میں ایک شخص کوصرف اس وجہ سے دشمنی کو فروغ دینے کا الزام لگاکر جیل میں ڈال دیاگیا ہے کہ اس نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کو بتایاتھا کہ اس کو غیر مقامی افسروں سے کوئی امید نہیں ، مبینہ طورپر اس کا اشارہ ضلع گاندربل کے ڈپٹی کمشنر کی طرف تھا جس کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے ہے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گاندربل کے علاقے صفاپورہ میں وانی محلہ کے رہائشی 50 سالہ سجاد رشید صوفی کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 153 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔سجاد نے یہ بات 10 جون کوضلع گاندربل کے علاقے مانسبل میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیربصیر احمد خان کے ساتھ مقامی لوگوں کی ایک ملاقات کے دوران کہی تھی ۔ عدالت کی طرف سے عبوری ضمانت ملنے کے باوجود پولیس انہیں رہا نہیں کررہی ۔ مقامی شخص نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ان پر انڈین پینل کوڈ کی مزید دفعات 107 اور 151 بھی نافد کی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں