افغانستان : طالبان کا مزید 4 اضلاع پر قبضہ ، فائرنگ سے 5 پولیو ورکرز ہلاک

افغانستان : طالبان کا مزید 4 اضلاع پر قبضہ ، فائرنگ سے 5 پولیو ورکرز ہلاک

دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کی رابطہ کمیٹیوں کے طویل مذاکرات، ایجنڈے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا پولیو ورکرز کو ننگر ہار میں نشانہ بنایا گیا،یکم مئی سے اب تک طالبان 33اضلاع پر قبضہ کرچکے ہیں :افغان میڈیا

جلال آباد،دوحہ (دنیا مانیٹرنگ)افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں پانچ پولیو ورکرز کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ صوبائی پولیس ترجمان کے مطابق پولیو ورکرز کو چند گھنٹے کے دوران تین مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا، ادھر طالبان نے پولیو ورکرز پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی۔اقوام متحدہ نے پولیو ورکرزپر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ادھرصوبہ بغلان میں طالبان سے جھڑپوں میں 6سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔طالبان نے مزید 4اضلاع پر قبضہ کرلیا،جن اضلاع پر طالبان نے قبضہ کیاہے ان میں فرح صوبے کا ضلع اناردرا،ارزگان صوبے کا ضلع خاص ارزگان، سارے پل صوبہ کے اضلاع گوسفندی اور سیاد شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے یکم مئی سے اب تک 33اضلاع پر قبضہ کرلیاہے ۔افغان امن ومصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ افغان فورسز منصوبے کے تحت یہ اضلاع طالبان کے حوالے کررہی ہیں،انہوں نے کہا ان اضلاع پر طالبان کا قبضہ کسی منصوبے کا حصہ نہیں۔دوحہ میں منگل کو طالبان اور افغان حکوت کی رابطہ کمیٹیوں کے طویل مذاکرات ہوئے ،ان مذاکرات میں ایجنڈے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں