اپنی سوانح حیات شائع کرنیکا اعلان

 اپنی سوانح حیات شائع کرنیکا اعلان

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنیوالے شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح حیات جلد شائع کرنے کا اعلان کر دیا

نیو یارک (این این آئی) غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں شہزادے نے کہا کہ اپنی سوانح حیات پر مبنی کتاب وہ ایک شہزادے نہیں بلکہ عام انسان کی حیثیت سے لکھ رہے ہیں۔ کتاب کے پبلشر نے اپنے بیان میں کہا کہ شہزادہ ہیری اپنی سوانح حیات میں پہلی بار اپنے تجربات، مہم جوئی اور زندگی کے ان پہلوؤں کا جائزہ پیش کریں گے جن سے انہیں آگے بڑھنے میں مدد ملی ، ان میں افغان مہم میں ایک فوجی کی حیثیت سے ان کی دو مرتبہ شرکت بھی شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں