کورونامیں کمی پراللہ کا شکر

کورونامیں کمی پراللہ کا شکر

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے اس امر پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ کورونا کے اثرات میں کمی واقع ہوئی ہے

ریاض(صباح نیوز) عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اللہ سے دعا کی ہے کہ ملت اسلامیہ اور سعودی عوام کے لیے یہ موقع خیر، صحت اور برکت کا باعث ہو۔ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں سمیت بائیس ملین افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جس کے بعد ہم صحت کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود تعداد کے لیے حج کے مناسک کھولنے کے قابل ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ میری مناسک حج ادا کرنے والے عازمین کو خصوصی ہدایت ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج ادا کریں۔ ہماری انہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ سترہ ملین سے زائد افراد عمرہ کرنے اور مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کے قابل ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں