جاپان کا پاکستان کیلئے 7نئے ٹیکنیکل تعاون کے پروگرام شروع کرنیکا اعلان

جاپان کا پاکستان کیلئے 7نئے ٹیکنیکل  تعاون کے پروگرام شروع کرنیکا اعلان

جاپان نے سماجی شعبے سمیت وفاق اور صوبائی سطح پر صنعتوں کی استعداد کار کیلئے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے

ٹوکیو (آن لائن) جاپانی حکومت رواں مالی سال پاکستان میں کل 25 تکنیکی تعاون کے پروگرام شروع کرے گی ۔ نئے پروگراموں میں صحت ، تعلیم ، زراعت ، صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہیں ۔ جاپان بین الاقوامی تعاون ایجنسی (جائیکا )کے یہ پروگرام تین سالہ مدت کیلئے ہوں گے ۔ خیبرپختونخوا میں زچہ و بچہ کی صحت اور دیکھ بھال، ٹراوٹ فارمنگ بھی پروگرام کا حصہ ہے ۔ سندھ میں تعلیمی پالیسی سمیت کمیونٹی دیکھ بھال ، لائیو سٹاک کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔ پنجاب میں صنفی تشدد اور پاکستان میں آئی سی ٹی صنعت کی ترقی کے منصوبے بھی پروگرام میں شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں