حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے ، شیطانوں کو کنکریاں ماریں، قربانی کی

 حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے ، شیطانوں  کو کنکریاں ماریں، قربانی کی

مزدلفہ میں کچھ دیر قیام کے بعد حجاجِ کرام منیٰ پہنچ گئے

جدہ(نیوز ایجنسیاں)مزدلفہ میں کچھ دیر قیام کے بعد حجاجِ کرام منیٰ پہنچ گئے جہاں انہوں نے منگل کو جمرہ عقبہ میں رمی جمرات کے دوران سات سات کنکریاں ماریں ، قربانیاں کیں ، واضح رہے کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی عالمی کورونا وبا کی وجہ سے محدود پیمانے پر صرف 60 ہزار افراد فریضہ حج ادا کررہے ہیں جن میں سعودی باشندے اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔خصوصی انتظامات کے تحت رمی جمرات کیلئے سعودی وزارت حج کی جانب سے حجاج کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں بند، جراثیم سے پاک کنکریاں فراہم کی جارہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں