برکینا فاسو ، بارودی سرنگوں سے گاڑی کے ٹکرانے سے 3 اہلکار ہلاک ،5 زخمی
برکینا فاسو میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگوں کیساتھ فوجی گاڑی کے ٹکرانے سے 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ،5 زخمی ہو گئے
واگادوگو (اے ایف پی)برکینا فاسو میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگوں کیساتھ فوجی گاڑی کے ٹکرانے سے 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ،5 زخمی ہو گئے ۔ آرمی ہیڈکوارٹرز نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اور مقامی ملیشیا کے جائنٹ آپریشن کے دوران ایک فوجی گاڑی اور ایک موٹر سائیکل بارودی سرنگوں کیساتھ ٹکرا گئیں، جس سے ایک ملیشیا کا رکن اور دو فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے ۔