بھارت : کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 49 لاکھ ہوسکتی ہے : امریکی ادارہ

بھارت : کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 49 لاکھ ہوسکتی ہے : امریکی ادارہ

تعداد حکومت کے اعدادوشمار سے 10 گنا زیادہ ، امریکی ریسرچ گروپ ،دعویٰ گمراہ گن ، بھارتی حکومت

ممبئی(اے ایف پی)ایک امریکی ریسرچ گروپ نے اپنی سٹڈی میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 49لاکھ ہوسکتی ہے ، یہ تعداد بھارتی حکومت کے جاری کردہ اعدادوشمار سے 10 گنا زیادہ ہے ۔نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ریسرچ گروپ نے اپنی سٹڈی میں عالمی وبا کے آغاز سے لے کر رواں سال جون تک بھارت میں متاثرہ مریضوں اور اموات کے جائزے کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ اس عرصہ کے دوران بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد 34 سے 49 لاکھ ہو سکتی ہے ۔ سٹڈی کے مطابق کورونا کی وجہ سے بھارت کو تقسیم کے بعد بد ترین انسانی بحران کا سامنا ہے ۔ ادھر بھارتی حکومت نے امریکی ریسرچ گروپ کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں