نجیب میکاتی لبنان کے نئے وزیر اعظم منتخب

نجیب میکاتی لبنان کے  نئے وزیر اعظم منتخب

بزنس مین نجیب میکاتی پارلیمانی مشاورت میں118میں سے 72 ووٹ لے کرلبنان کے نئے وزیرا عظم منتخب ہو گئے

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک )اپنے بیان میں میکاتی نے کہامیں حکومت سازی کیلئے کوششیں کرونگا ،تاکہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے فرانسیسی منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنائوں ۔میرے پاس کوئی جادوئی چھڑی نہیں ، نہ ہی کوئی معجزہ کرسکتا ہوں، میں نے ملکی صورتحال کا بغور جائزہ لیاہے ۔وہ 2011سے 2013 تک لبنان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں