یمن:حوثی باغیوں اور سعودی اتحاد میں قیدیوں کا تبادلہ

یمن:حوثی باغیوں اور سعودی  اتحاد میں قیدیوں کا تبادلہ

سعودی اتحاد اور یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں کے مابین قیدیوں کا تبادلہ ہواہے

صنعا(دنیا مانیٹرنگ)ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ البیضا کے ترجمان عامر الحمیقانی نے کہا قیدیوں کا تبادلہ مقامی شخصیات کے توسط سے ہوا ، سعودی اتحاد کے 5 قیدیوں کا حوثیوں کے 10 قیدیوں کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پرایک حوثی جنگجو جبکہ سعودی اتحاد کے 8 فوجیوں کی لاشوں کا بھی تبادلہ کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں