حامیوں کی ویب سائٹس بلاک

حامیوں کی ویب سائٹس بلاک

روس کے اسیر اپوزیشن رہنما الیکسی نیوالنی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے

ماسکو (دنیا ڈیسک) روس کے اسیر اپوزیشن رہنما الیکسی نیوالنی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے نیوالنی اور ان کے درجنوں ساتھیوں کی ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان ذرائع نے کہا کہ روسی حکومت ستمبر میں ہونے والے انتخابات سے خوف زدہ ہوکر عوام سے نیوالنی کا رابطہ توڑنا چاہتی ہے لیکن وہ ناکام ہو جائے گی۔ نیوالنی کے قریبی ساتھی زادانوف نے کہا کہ ہم اپنے حامیوں کو باخبر رکھنے کے لیے سوشل میڈیا سے استفادہ کریں گے ۔ دریں اثناء روسی پراسیکیوٹر جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ صرف انتہا پسندی پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ جنوری میں نیوالنی کو وطن واپسی پر گرفتار کر لیا گیا تھا، وہ بدستور جیل میں ہیں، انہیں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں