افغان سیکیورٹی صورتحال تشویشناک

افغان سیکیورٹی صورتحال تشویشناک

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹ نبرگ نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کی واپسی کے بعد وہاں سیکیورٹی کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے

برسلز (دنیا ڈیسک) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ فون پر گفتگو کے بعد جاری اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کی واحد صورت یہ ہے کہ طالبان کے ساتھ فوری نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں۔ اسٹولٹ نبرگ نے کہا کہ ہماری تنظیم مالی مدد سمیت افغانستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ اپنے سول ماہرین کو افغانستان میں تعینات کرنے کے علاوہ ہم افغان اہلکاروں کو بیرون ملک بلا کر انہیں تربیت بھی دے سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں