امریکی وزیر خارجہ دہلی پہنچ گئے آج مودی،شنکر سے ملیں گے

امریکی وزیر خارجہ دہلی پہنچ گئے  آج مودی،شنکر سے ملیں گے

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) دہلی ایئر پورٹ آمد پر وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔بائیڈن انتظامیہ کے کسی اہم عہدیدار کا یہ تیسرادورہ بھارت ہے ،اس سے قبل وزیر دفاع لائیڈ آسٹن،جان کیری بھی دورہ کرچکے ۔انتھونی بلنکن ا ٓج دوپہر 12بجے اپنے ہم منصب جے شنکر جبکہ سہ پہر چار بجے وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے ۔بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بھارتی حکام سے دوطرفہ روابط سے متعلق امور، افغانستان کی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت کریں گے ۔ امکان ہے کہ امریکی عہدیدار انسانی حقوق کا معاملہ بھی اٹھائیں گے ۔امریکی وزیر خارجہ کیساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں امریکا میں بھارتی سفیر بھی شرکت کریں گے ۔ دورہ بھارت سے متعلق سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ابھرتی ہوئی عالمی طاقت کے طور پر امریکا بھارت کا حامی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں