بھارت سے امریکا کا چین کو سخت پیغام ، بلنکن کی دلائی لاما کے نمائندے سے ملاقات

بھارت سے امریکا کا چین کو سخت  پیغام ، بلنکن کی دلائی لاما کے  نمائندے سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھارتی دارالحکومت میں دلائی لامہ کے نمائندے نگوڈپ ڈونگ چونگ سے ملاقات کی

نئی دہلی (رائٹرز) امریکی دفتر خارجہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق انتھونی بلنکن کیساتھ مختصر ملاقات میں نگوڈپ ڈونگ چونگ نے انہیں دلائی لامہ کی جانب سے سکارٖف پیش کیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق نگوڈپ ڈونگ چونگ جوکہ تبت کی جلاوطن حکومت کے نمائندے بھی ہیں، امریکی وزیرخارجہ سے ان کی ملاقات بیجنگ کی ناراضی کا باعث بن سکتی ہے جوکہ دلائی لامہ کو خطرناک علیحدگی پسند قرار دیتا ہے ۔رابطے پر چینی وزارت خارجہ نے نگوڈپ ڈونگ چونگ کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں