آذربائیجان کی فوج سے شدید جھڑپیں،3آرمینی فوجی ہلاک

 آذربائیجان کی فوج سے شدید  جھڑپیں،3آرمینی فوجی ہلاک

آذربائیجان کی فورسز کیساتھ سرحدی جھڑپوں میں آرمینیا کے 3 فوجی ہلاک، 2 زخمی ہو گئے

یریوان (اے ایف پی) آرمینیا کی وزارت دفاع نے آذربائیجان پر دانستہ کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا جھڑپیں ضلع کلباجار کی سرحد پر ہوئیں، جس میں ان کے تین فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے ۔ ادھر آذربائیجان نے الزام لگایا کہ آرمینیا کے فوجیوں نے پہلے آذربائیجان کے فوجی ٹھکانوں پر فائرنگ کی جس میں ان کے دو فوجی زخمی ہوگئے ، جس پر ان کی فوج کو جوابی کارروائی کرنا پڑی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں