طالبان صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں داخل
طالبان افغان صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں داخل ہوگئے
کابل(دنیا مانیٹرنگ)صوبائی کونسل کے سربراہ عطا اللہ افغان نے بتایا کہ شہر کے بڑے حصے پر طالبان قابض ہوچکے ہیں،لشکرگاہ شہر کے پانچویں ضلع پر طالبان نے قبضہ کرلیا،جھڑپوں کے دوران پولیس چیف بھی ماراگیا،طالبان نے لشکرگاہ کو باقی علاقوں سے ملانے والے دو اہم پل بھی تباہ کردیئے ۔ادھر قندھار شہر میں بھی لڑائی میں شدت آگئی ،شہر کے تیسرے ضلع میں شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں،ایک افغان صحافی کے مطابق طالبان نے قندھار شہر میں واقع حامد کرزئی کے فارم ہائوس پر بھی قبضہ کرلیا۔صوبہ سمنگان میں ہزارہ کمیونٹی کے 3 افراد کو قتل کردیاگیا۔صوبہ لوگر کے چیف جسٹس محمد گل عالم کو کابل میں قتل کردیاگیا۔ادھر کابل کے پولیس چیف جمشید طوطاخیل حملے میں شدید زخمی ہوگئے ،انہیں بازو پر زخم آئے ۔