ابراہیم رئیسی آج صدر ایران کا حلف اٹھائیں گے ،استقبالیہ تقریب جمعرات کو ہوگی

ابراہیم رئیسی آج صدر ایران  کا حلف اٹھائیں گے ،استقبالیہ  تقریب جمعرات کو ہوگی

ایران کے نومنتخب 13ویں صدر سید ابراہیم رئیسی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

تہران (اے پی پی) ارنا کے مطابق تقریب حلف برداری میں سپریم لیڈر خامنہ ای خصوصی طور پرشرکت کریں گے ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ عبدالرزاق رحمانی صدارتی انتخابات کے عمل کی رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی اور سپریم لیڈر اپنی اپنی تقاریر کریں گے ۔ ان کی استقبالیہ تقریب جمعرات کو منعقد ہوگی،جس میں 73 ممالک کے 115 عہدیدار شرکت کریں گے ۔ ایران کے 12ویں صدر حسن روحانی کی مدت صدارت ختم ہوگئی ،وہ چند روز تک نئی حکومت کے قیام تک ذمہ داریاں ادا کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں