کرپشن کی تحقیقات ،کرغزستان کے جلا وطن سابق صدر کو وطن واپس پہنچادیاگیا

کرپشن کی تحقیقات ،کرغزستان کے جلا  وطن سابق صدر کو وطن واپس پہنچادیاگیا

کرغزستان کے 16 سال سے جلا وطن سابق صدرکو کرپشن کی تحقیقات کیلئے روس سے وطن واپس پہنچادیاگیا

بشکیک (اے ایف پی)عسکر آقایوف کرغزستان کے پہلے صدر تھے ،سونے کی کموتر نامی کان کاٹھیکہ کینیڈین کمپنی کو دینے کے حوالے سے ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق صدر کو بشکیک پہنچا دیا گیا ،وہ 13سال حکمران رہے ، 2005 میں اقربا پروری اور کرپشن مخالف مظاہروں کے باعث وہ خاندان سمیت روس فرار ہوگئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں