سلامتی کونسل میں بھارت پر کڑی نظر رکھیں گے :منیر اکرم

سلامتی کونسل میں بھارت پر  کڑی نظر رکھیں گے :منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت پر کڑی نظر رکھے گا

سری نگر(کے پی آئی) تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ نئی دہلی، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ملک کے بنیادی مفادات کو نقصان نہ پہنچا سکے ۔ بھارت نے یکم اگست کے لیے فرانس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت حاصل کر لی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے طرز عمل کی کڑی نگرانی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی اقدام کامیاب نہ ہو جو پاکستان کے بنیادی مفادات کے خلاف ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں