برطانوی ہائیکورٹ کانیب کو اربوںبراڈشیٹ کو ادا کرنیکا حکم

برطانوی ہائیکورٹ کانیب کو اربوںبراڈشیٹ کو ادا کرنیکا حکم

13اگست تک 3مدات میں ادائیگی ،کوئی ایک ادائیگی نہ ہونے پرعبوری حکم حتمی ، 12کروڑ ڈالر، 110پائونڈ اوراخراجات کی مد میں 26لاکھ پائونڈ ادا کرنا ہونگے

لندن(نیوز ایجنسیاں )براڈ شیٹ تنازع میں برطانوی ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو 13اگست تک براڈ شیٹ کو 3مختلف مالیت کی ادائیگیاں کر نے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادائیگیاں نہ کرنے کی صورت میں دیگرمتعلقہ بینک کی لندن برانچ کو ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا،ماسٹرڈیوسن نے نیب کو12کروڑ22لاکھ 3ہزار790ڈالرز ادا کرنے کیساتھ 110پاؤنڈز اور اضافی اخراجات کی مد میں 26لاکھ 29 ہزار 680پاؤنڈز ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے ، ٹی وی کے مطابق برطانوی ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ فنڈز 10اگست تک نیب کے وکلا کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے چاہئیں اور یہ فنڈز 13اگست تک براڈ شیٹ کے اکاؤنٹ میں ہونے چاہئیں،فیصلے کے مطابق بینک17اگست تک محفوظ رقم براڈ شیٹ کے وکلا کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکا پابندہوگا،برطانوی ہائیکورٹ کے مطابق مقررہ مدت میں کوئی ایک ادائیگی بھی نہ ہونے پر عبوری حکم حتمی تصور ہوگا، واضح رہے کہ براڈ شیٹ نے نیب سے 33لاکھ 64 ہزار684پائونڈز کے حصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے مطلوبہ رقم کے بجائے وی اے ٹی سمیت 26لاکھ 29ہزار680پاؤنڈ ادا کرنیکا حکم دیا،عدالت نے نیب کے وکلا کی درخواست قبل ازوقت لانیکی دلیل کومسترد کردیا اور نیب کے وکلا کو کارروائی مناسب طریقے سے نہ کرنے پربھی تنقیدکا نشانہ بنایا،نیب وکلا نے عدالت میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان سود اوراضافی اخراجات ادا نہیں کریگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں