دبئی میں پاکستانیوں کے داخلے کیلئے ویکسی نیشن کارڈ کی شرط ختم

دبئی میں پاکستانیوں کے داخلے  کیلئے ویکسی نیشن کارڈ کی شرط ختم

دبئی میں پاکستانیوں کے داخلے کیلئے ویکسی نیشن کارڈ کی شرط ختم کردی گئی

دبئی(آئی این پی) ریاست میں داخلے کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے افراد داخلے کے اہل ہوں گے ، داخلے کے لیے اب پاکستانیوں کو ویکسی نیشن کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو دبئی میں داخلے کے لیے پہلے دبئی حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے حکم نامے میں 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے اور مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائیگا۔ دبئی کے سفر کیلئے نئی ہدایات پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں