طالبان سے بات چیت کے سوا کوئی آپشن نہیں:یورپی یونین

 طالبان سے بات چیت کے سوا کوئی آپشن نہیں:یورپی یونین

کابل میں سفارتی موجودگی کیلئے یورپی حکومتوں کا تعاون چاہیے :جوزف بورل

برسلز(رائٹرز)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے افغانستان میں طالبان سے بات چیت کو واحد آپشن قرار دے دیا، خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے اسٹراس برک میں یورپی پارلیمنٹ کو بتایا کہ افغانستان میں طالبان سے بات چیت کے سوا یورپ کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ کابل میں سفارتی موجودگی کیلئے برسلز کو یورپی حکومتوں کے ساتھ تعاون درکار ہوگا،جوزف بورل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بحران ابھی ختم نہیں ہوا، اب ہمارے پاس کسی بھی واقعے پر اثر انداز ہونے کیلئے کوئی موقع نہیں، سوائے طالبان کے ساتھ رابطے کے اب ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں مگر ہم انسانی حقوق کی اہمیت پر زور دیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ موجودہ حالات میں انسانی حقوق کے حوالے سے بات کرنا مکمل عجیب ہو مگر ہمیں اس حوالے سے مطالبہ کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں