امریکی صدر 21ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

امریکی صدر 21ستمبر کو اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

امریکی صدر جو بائیڈن 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

واشنگٹن(اے پی پی)وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ امریکی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے 21 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس گزشتہ سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث ورچوئل منعقد ہوا تھا لیکن رواں سال یہ اجلاس ہائبرڈ ان پرسن ورچوئل فارمیٹ کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے یعنی اس اجلاس میں مختلف ممالک کے نمائندے خود شریک ہوں گے جبکہ بعض ورچوئل شرکت کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں