برطانیہ نے چینی سفیر کو پارلیمنٹ داخل ہونے سے روک دیا
برطانیہ نے چینی سفیر کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا۔سفیر نے آل پارٹی چائنہ پارلیمانی گروپ کے پارلیمنٹ میں اجلاس سے خطاب کرناتھا
لندن(دنیا مانیٹرنگ)برطانیہ نے چینی سفیر کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا۔سفیر نے آل پارٹی چائنہ پارلیمانی گروپ کے پارلیمنٹ میں اجلاس سے خطاب کرناتھا لیکن دارالامرا اور دارالعوام کے سپیکروں نے ان کا پارلیمنٹ میں داخلہ بند کردیا کیونکہ بیجنگ نے ایسے ارکان پارلیمنٹ پر پابندی لگائی ہے جنہوں نے سنکیانگ کا معاملہ اٹھایا تھا۔دونوں ایوانوں کے سپیکرز نے کہاکہ یہ تقریب پارلیمنٹ کی بجائے کسی اور جگہ منعقد ہونی چاہیے ،آل پارٹی چائنہ پارلیمانی گروپ کے سربراہ رچرڈ گراہم نے کچھ ماہ قبل چینی سفیر کو خطاب کا دعوت نامہ دیاتھا۔