روس نے فیس بک ،ٹوئٹر ،جنوبی کوریا نے گوگل کو بھاری جرمانہ کردیا

روس نے فیس بک ،ٹوئٹر ،جنوبی کوریا  نے گوگل کو بھاری جرمانہ کردیا

روس نے متنازعہ مواد فوری ختم نہ کرنے پر فیس بک اور ٹوئٹر پر2لاکھ 88ہزار ڈالر جرمانہ کردیا

ماسکو(اے ایف پی) سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر فیس بک پر اب تک 9کروڑ روبل اور ٹوئٹر پر ساڑھے چار کروڑ روبل جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے ،جنوبی کوریا نے ایپ مارکیٹ میں وضع کیے گئے اصولوں کی خلاف ورزی پر گوگل پر18کروڑ ڈالر جرمانہ کردیا،جنوبی کوریا نے ایک قانون پاس کیا ہے جس میں گوگل اور ایپل کمپنی کو سافٹ ویئر ڈویلپرز کو ان کا ادائیگی کا نظام استعمال کرنے پر مجبور کرنے سے منع کیاگیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں