جھاڑکھنڈمیں نابالغ لڑکی کی عصمت دری پر بی جے پی رہنما گرفتار

جھاڑکھنڈمیں نابالغ لڑکی کی عصمت  دری پر بی جے پی رہنما گرفتار

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے علاقے رانچی میں ایک نابالغ قبائلی لڑکی کی عصمت دری کرنے پر بی جے پی کے لیڈر اورریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ بابولال مرانڈی کے قریبی ساتھی سنیل تیواری کو گرفتار کرلیا گیا

جھاڑکھنڈ(اے پی پی)بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے علاقے رانچی میں ایک نابالغ قبائلی لڑکی کی عصمت دری کرنے پر بی جے پی کے لیڈر اورریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ بابولال مرانڈی کے قریبی ساتھی سنیل تیواری کو گرفتار کرلیا گیا۔ تیواری کو اترپردیش سے گرفتار کیا گیاوہ رانچی کی ایک عدالت کی طرف سے عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد سے مسلسل فرارتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں