ترکی، 2016 کی ناکام بغاوت کے الزام میں مزید 33 گرفتار

ترکی، 2016 کی ناکام بغاوت  کے الزام میں مزید 33 گرفتار

ترکی میں 2016 میں ہونے والی ناکام بغاوت کے الزام میں مزید 33 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

انقرہ(اے پی پی) ترک خبر رساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے مسلح افواج میں گولن تحریک کے ارکان کی دراندازی کی تحقیقات پر 42 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جن میں سے 33 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔گرفتار افراد میں برطرف اور حاضر سروس افسران بھی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں