صدرہیٹی کے قاتل سے وزیر اعظم مسلسل رابطے میں تھے :پراسیکیوٹر

صدرہیٹی کے قاتل سے وزیر اعظم  مسلسل رابطے میں تھے :پراسیکیوٹر

ہیٹی کے پراسیکیوٹر نے صدر کے قتل کے الزام میں وزیر اعظم پر فردجرم عائد کرنے کی عدالت سے درخواست کردی

پورٹ او پرنس(دنیا مانیٹرنگ)ہیٹی کے پراسیکیوٹر نے صدر کے قتل کے الزام میں وزیر اعظم پر فردجرم عائد کرنے کی عدالت سے درخواست کردی ۔پراسیکیوٹر نے عدالت سے درخواست کی کہ وزیر اعظم ہنری پر فردجرم عائد کرکے ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگائی جائے ،پراسیکیوٹرنے کہا کہ وزیرا عظم مرکزی ملزم جوزف بادیو سے قتل سے پہلے رابطے میں تھے جبکہ قتل کے فوراً بعد انہوں نے اسے دو مرتبہ کال کی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں