نواز شریف کا خط، خیریت دریافت کی

نواز شریف کا خط، خیریت دریافت کی

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت کی ناسازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت کی ناسازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خط لکھ کر خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے بھی دعا گو ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں