طالبان کا اسلحہ پاکستان سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

طالبان کا اسلحہ پاکستان سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

افغان طالبان نے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے دعویٰ کیا یہ پاکستان سمگل کیا جا رہا تھا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر قندھار کے دفتر کے میڈیا مرکز سے جاری بیان کے مطابق صوبہ ہلمند سے آنے والی ایک گاڑی کو خفیہ اطلاع پر جنوبی صوبے قندھار کے ضلع دامان میں پکڑا گیا، تلاشی لینے پر گاڑی سے مختلف اقسام کی بندوقیں اور 80 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں،یہ اسلحہ پاکستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی،گاڑی کے ڈرائیور نے طالبان کو بتایا وہ 25 ہزار پاکستانی روپے کی تنخواہ پر ڈرائیونگ کرتا ہے اور اپنی گاڑی میں موجود اسلحے سے لاعلم تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں