اگر طالبان دہشت گرد تو پھر نہرو ، گاندھی بھی دہشت گرد تھے مہتمم دارالعلوم دیوبند

اگر طالبان دہشت گرد تو پھر  نہرو ، گاندھی بھی دہشت گرد تھے مہتمم دارالعلوم دیوبند

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم اور جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے

لکھنئو(مانیٹرنگ ڈیسک)دارالعلوم دیوبند کے مہتمم اور جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے اگر طالبان دہشتگرد ہیں تو پھر جواہر لعل نہرو اور گاندھی بھی دہشتگرد تھے ۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں مولانا ارشد مدنی کا کہناتھاہم طالبان کو جانتے ہی نہیں ہیں، وہ غلامی کو قبول نہیں کرتے ۔ ہم کسی کو دہشت گرد نہیں کہتے اور ہم طالبان کو بھی دہشت گرد نہیں سمجھتے ۔اگر طالبان اس بنیاد پر کہ وہ غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر آزاد ہو رہے ہیں اس کا نام دہشت گردی ہے تو جواہر لعل نہرو بھی دہشت گرد تھے ، گاندھی بھی دہشت گرد تھے ، ابو الکلام آزاد بھی دہشت گرد تھے ، ان کا کہنا تھا‘اگر افغانستان میں ہر شخص کو امن قائم کرکے دیا جاتا ہے اور ہر آدمی کا مال اور اس کی عزت و جان محفوظ ہے ، اقلیت اور اکثریت کیلئے دو پیمانے نہیں ہیں ایک ہی پیمانہ ہے تو ہم کہیں گے یہ بہترین حکومت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں