بھارت:ہندو انتہاپسندوں کے تشدد سے ایک اور مسلمان نوجوان شہید

بھارت:ہندو انتہاپسندوں کے تشدد  سے ایک اور مسلمان نوجوان شہید

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاملی میں ہندو بلوائیوں نے ایک 17سالہ مسلم نوجوان کو وحشیانہ تشدد کر کے شہید کر دیا

اتر پردیش(اے پی پی)اہلخانہ کے مطابق سمیر کو حال ہی میں مقامی ڈاٹا سروس سنٹر میں ملازمت ملی تھی ، وہ ضروری ادھار کارڈ بنوانے گیا تھا ،اس کی کہنی رش کے دوران ایک لڑکے کو لگی اور اس کا یہی جرم اس کی موت کی وجہ بنا۔ اہلخانہ کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8سے 10نوجوانوں نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاجس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔گاؤں بنت میں مسلم نوجوان سمیر احمد کے قتل کا مقدمہ درج کرکے آٹھ ملزموں میں سے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں