افغان طالبان کو قبضے کے قابل پاکستان نے نہیں ٹرمپ انتظامیہ نے بنایا:امریکی سینیٹر

افغان طالبان کو قبضے کے قابل پاکستان نے نہیں ٹرمپ انتظامیہ نے بنایا:امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان کو افغانستان پر قبضہ کرنے کے قابل بنایا کیونکہ اس نے پاکستان کی حمایت کی تھی جس نے اس وقت کی امریکی حکومت کی طرف سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی درخواست پر تین اعلیٰ طالبان کمانڈروں کو رہا کیا تھا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پیدا ہونے والے میری لینڈ کے ڈیموکریٹ سینیٹر نے افغانستان سے امریکی انخلا پر سینیٹ کی پہلی سماعت میں دلیل دی کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں انتشار اور خانہ جنگی کو روکے ،سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کی سماعت میں کچھ ریپبلکن قانون سازوں نے بائیڈن انتظامیہ کو افراتفری کا ذمہ دار ٹھہرایا اور طالبان کے قبضے کا بھی، جو گزشتہ ماہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں